راولپنڈی(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پرفوڈز ٹریڈرز کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائدکیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کرتے ہوئے جعلی لیبلنگ،غیر معیاری اشیاء کی فروخت،حشرات کی بہتات
گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر موسیٰ فوڈز کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کوزائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز،فوڈ لائسنس کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پربھاری جرمانے عائد کیے۔مختلف علاقوں میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میںناقص ،ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء تلف کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔