لندن (این این آئی)برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو 50 ہفتے قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی عدالت نے جولین اسانج کو ضمانت کی خلاف ورزی پر قید کی سزا سنائی ہے۔لندن میں دوران سماعت عدالت نے وکی لیکس کے بانی کو 2012 میں دی گئی ضمانت کی شرائط کی خلاف
ورزی پر سزا سنائی۔وکی لیکس کے بانی کو گزشتہ ماہ لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کیا گیا تھا۔جولین اسانج نے سوئیڈن بے دخلی سے بچنے کے لئے لندن میں واقع سفارتخانے میں پناہ لے رکھی تھی۔جولین اسانج کو ایکواڈور کی جانب سے سیاسی پناہ کا اسٹیٹس واپس لیے جانے پر پچھلے ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔