پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی کو سلیکٹرز اور کوچز سے جواب مانگنا چاہیے پرفارم کر نے والے کھلاڑی باہر کیوں ہیں؟اہم کھلاڑیوںنے خاموشی توڑدی

datetime 30  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور کوچز سے جواب مانگیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔گزشتہ روز تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہاکہ فواد عالم، وہاب ریاض اور محمد عرفان مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں

مگر سلیکٹرز کو نظر نہیں آرہا، سلیکٹرز کو چاہیے کہ کسی کھلاڑی کو ایک دم سے باہر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو سلیکٹرز اور کوچز سے جواب مانگنا چاہیے کہ کھلاڑی باہر کیوں ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پاکستان میں نہیں بیرون ملک پرفارم کرتا ہوں۔عمر اکمل کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمر اکمل اور عدنان اکمل کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے، ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی۔پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ٹاپ تھری میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جبکہ دوسری جانبفاسٹ بائولر وہاب ریاض نے کہاہے کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔گزشتہ روز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پی سی بی سے شکوہ کیا کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے تاہم ورلڈکپ میں مجھے سلیکٹ نہ کرنے کا سوال سلیکشن کمیٹی سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، ٹیم میں جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کروں گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھی پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…