اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں خطرناک وباء تیزی سے پھیلنے کا خدشہ،ہسپتالوں میں مریضوں کا تانتا بندھ گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان میں ڈائیریا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،وباء تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال ملتان میں میں روزانہ ڈائیریا سے متاثرہ لگ بھگ چھ سو سے سات سو بچے لائے جارہے ہیں،بچوں کے علاوہ بڑوں میں بھی ڈائیریا اور اسہال کی شکایات عام ہور ہی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی مریض آرہے ہیں۔ ڈاکٹرزنے مشورہ دیاہے کہ شہری پانی ابال کرپیئیں اورباہر کی چیز کم کھائیں۔ڈاکٹرزنے شہریوں کوگرمی سے بچنے کامشورہ بھی دیاہے۔ڈاکٹروں نے

والدین کو بچوں کے کھانے پینے میں احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے آگاہی سے متعلق گزشتہ دنوں  انتباہی مراسلہ بھی جاری کیاہے۔این آئی ایچ کے 44ویں سہ ماہی مراسلے میں بتایا گیا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے جس میں چکن گونیا، اسہال، کانگو بخار، ڈینگی بخار، لیشمینیا، خسرہ، کالی کھانسی، پولیو، ٹائیفائیڈ اور نیگلیریا شامل ہیں۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے حکام اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…