ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا کامیاب دورہ چین مکمل،کتنے  معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ کیا کچھ طے پایا؟دورہ چین کے حوالے سے اعلامیہ جاری 

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کو  دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کا دورہ چین مکمل ہونے پر جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم نے 25 تا 28 اپریل چین کا سرکاری دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاکہ وزیراعظم نے چینی صدر کی دعوت پر دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ عالمی ہارٹیکلچر نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء کے وفد نے بھی چین کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی عالمی امور بشمول افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان  کے مطابق چینی وزیراعظم سے ملاقات میں فری ٹریڈ معاہدے سمیت متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ترجمان  کے مطابق وزیراعظم کی تاجکستان ازبکستان ایتھوپیا ملائیشیا مصر اور کرغزستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان  کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عالمی بینک کے سی ای او سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ ہارٹیکلچر نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔  پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…