اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ایم پی اے بغیر ڈگری کا ڈاکٹر بن گیا، سر عام شہریوں کو انجکشن لگانا شروع کر دیئے 

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی بغیر ڈگری کے ڈاکٹر بن گئے، سر عام شہریوں کو انجکشن لگانا شرو ع کردیئے۔پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی کی شہریوں کوسر عام بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے انجکشن لگانے کی ویڈیو منظر عام پرآئی جس میں وہ ایک عام شہری کو ٹیکہ لگارہے تھے۔ویڈیو میں دیکھاگیا کہ انجکشن لگاتے ہوئے ایم پی اے فضل الہی کا ہاتھ قدرے لرز بھی جاتا ہے اور وہ متاثرہ شخص سے

پوچھتے ہیں کہ درد تو نہیں ہورہا، اس دوران ایم پی اے فضل الٰہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر کوئی اور ہو تو اسے بھی ٹیکہ لگا لوں۔دوسری جانب ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم پی اے فضل الہی کے ٹیکے لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکے لگانا نان کوالیفائیڈ لوگوں کا کام نہیں۔ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایم پی اے نے حد سے تجاوز کیا ہے، جبکہ اس دوران وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور میڈیکل کے عملے نے بھی فضل الٰہی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…