ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

 ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر، رواں سال اورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز بھیجے؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)  بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، رواں مالی سال (2018-19ء ) کے پہلے 8ماہ میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں،یہ ترسیلات زر پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.9 فیصد کے مساوی ہیں۔ قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی اور حوالہ اور ہنڈی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو (پی آر آئی) کا آغاز کیا ہے جس سے ترسیلات زر اور وصول کرنے والوں

کیلئے متعدد مراعات متعارف کرائی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات سال کے دوران بیرون ملک سے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں جس میں سے سعودی عرب سے 34.4 ارب ڈالر، یو اے ای سے 26 ارب ڈالر، امریکہ سے 17.4 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 14ارب ڈالر بھجوائے گئے ہیں۔ پی آر آئی کی سہولت سمیت قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کیلئے دیگر کئی سہولیات بھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے باآسانی رقوم بھیجی اور وصول کی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…