جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہاکی میں کام کرنیوالے سب عہدیداروں کے احتساب کیساتھ کھیل کی ترقی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے : حسن سردار

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ہاکی اولمپین حسن سردارنے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے لہٰذاحکومت کو اس کی زبوں حالی پر توجہ دینی چاہیے،اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہونا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کھیل کی ترقی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن سردار نے فیڈریشن عہدیداروںکے احتساب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ

حساب اور احتساب ہر جگہ اور سب کا ہونا چاہیے۔ سب کو جوابدہ ہونا چاہیے، اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہوناچاہیے لیکن اس کے ساتھ کھیل کی ترقی کا بھی سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ سب اولمپئنز کو بھی اس بارے میں اپنا کردار ادار کرنے کی ضرورت ہے، لاہور میں ڈار اور رانا ظہیر اکیڈمی کی طرح ہر شہر میں اکیڈمیز پر توجہ دینی چاہیے، اس کے ساتھ سب سے ضروری تعلیمی اداروں میں ہاکی بحال کرنے کا کام ہے۔ ہم سب سکول ہاکی سے قومی ٹیم تک پہنچے،اب سکول ہاکی ختم ہوکررہ گئی ہے، جب تک اپنے نظام کوٹھیک نہیں کریں گے معاملات میں بہتری لانا مشکل ہوگا۔اولمپین اور کوچ توقیر ڈار نے کہا کہ کرکٹ کے وائرس نے پہلے ہی قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق کردیاہے،اوپر سے حکومت بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔کرکٹ کی طرح اگر ہاکی فیڈریشن کے حکام پسند نہیں تو انہیں تبدیل کردیں بصورت دیگر پیسے دیں۔ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں، فرانزک آڈٹ رپورٹ بھی سامنے آجائے گی،اس میں بھی اگر کچھ نہیں نکلتا تو پھر حکومت کو چاہیے کہ وہ فنڈز بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، اس میں تین اولمپکس گولڈ کے ساتھ چار ورلڈکپ ہم جیت چکے ہیں،کرکٹ کی طرح دس بارہ ملکوں میں کھیلاجانے والا کھیل نہیں بلکہ یہ اولمپکس سپورٹس ہے جو ایک سو چھتیس سے زیادہ ممالک میں مقبول ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر بہتری نہ لائی گئی تو اس کھیل میں اتنا نیچے چلے جائیں گے کہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا وائر س پہلے ہی قومی کھیل کو بہت نقصان پہنچاچکا ہے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں جو ہاکی کو بچانے کے لیے جہاد کررہے ہیں توخدارااس جانب توجہ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…