ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

قومی جوڈو چمپئن شپ کا آغاز 30اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) قومی مین ویمن جوڈو چمپئن شپ 30اپریل تا 4مئی 2019؁ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی چمپئن شپ کے لئے سندھ کے تمام شہروں سے نمائندگی کے ساتھ ٹیم تشکیل دی گئی ۔گرلز میں 8اور بوائز میں 10رکنی دستہ سندھ کی نمائندگی کریگا سندھ کی ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئی ۔

سندھ ویمن ٹیم میں انوشہ رفیق 40KGکراچی ،مریم رفیق 44KGکراچی ،انعمتہ شاہ 48KGکراچی ،کنزہ قاضی 52KGحیدرآباد ،مسکان شاہ 57KGکراچی ،ثناء صدیقی 63KGحیدرآباد ،سارہ 70KGکراچی ،سمیرا اوپن KGکراچی ،جبکہ مین ٹیم میں معیز خان 50KGسکھر ،بلال احمد 55KGکراچی ،شہنشاہ 60KGسکھر، جمیل احمد66KGکراچی ،حیدر عباس 73KGکراچی،ارشد علی 81KGلاڑکانہ، ،اعظم شامی 90KGحیدر آباد ،کرم علی صدیقی 100KGسکھر ،عبداللہ میمن 100KGکراچی اور غضنفر اوپن KG سکھرشامل ہیں جبکہ مین ٹیم منیجر عبدالرحیم خان حیدر آباداور کوچ ملک اقبال (میرپورخاص )ویمن ٹیم کی کوچ عروج فاطمہ(کراچی) ہونگے۔چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کی ٹیم اکراچی کینٹ اسٹیشن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر(ر) محمود ریاض ،جنرل سیکریٹری محمد رفیق ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی اور اعجاز قریشی کے ہمراہ ٹیم کو روانہ کیا ۔اس موقع میجر(ر) ریاض محمود ریاض محمد رفیق نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ چمپئن شپ میں سندھ کے کھلاڑی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے ۔میجر(ر) محمود ریاض اور سیکریٹری محمد رفیق نے سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ اختر حسین بگٹی کا چمپئن شپ میں سندھ جوڈو کی ٹیم کو اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…