بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ماضی کا بوجھ،موجودہ حکومت کو پانچ سال کے دوران 37 ارب 63 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،اس میں کتنا سود اور کتنا قرض شامل ہے؟ تشویشناک انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو کتنی غیر ملکی قرض ادائیگی کرنا ہوگی اس حوالے سے رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کو پانچ سال کے دوران 37 ارب 63 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت کو پانچ سال میں اکتیس ارب ڈالرز قرض جبکہ 6 ارب 60 کروڑ سود ادا کرنا ہوگا۔

رواں مالی سال کی ادائیگیاں سات ارب ڈالرز سے زائد کی ہیں۔حکومت نے رواں سال کے دوران ایک ارب 48 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں ادا کرنا ہے۔ آیندہ مالی سال 8ارب اور سال 2020۔ 2021میں میں 7ارب 45 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض ادا کرناہے۔مالی سال 2021۔2022 میں 6ارب 45 کروڑ ڈالرز قرض ادا کرنا ہوگا۔حکومت کو مالی سال 2022۔2023 میں 6 ارب 49 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ستمبر تا دسمبر 2018 کے درمیانی عرصے میں 746 ارب روپے کا اندرونی قرضہ حاصل کیا۔ موجودہ حکومت نے انہی تین ماہ کے دوران 1313 ملین ڈالرز کا بیرونی قرضہ بھی لیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے یہ تفصیلات مارچ کے مہینے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔ایوان بالا کو وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو کتنی غیر ملکی قرض ادائیگی کرنا ہوگی اس حوالے سے رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کو پانچ سال کے دوران 37 ارب 63 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…