بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب کی میاں اور چوہدری برادران کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت،ڈیڈ لائن  دے دی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے میاں برادران اور چوہدری برادران کے خلاف مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ تعمیر سے متعلق کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق نیب نے میاں برادران کے خلاف کیس نمٹانے کے لیے 31 مئی تک کی ڈیڈلائن دے دی۔اسی طرح چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔دستاویزات کے مطابق نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کیس نمٹانے کے لیے بھی 31 مئی تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔خیال رہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے اور کرپٹ افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ برتنے کی پولیسی پر گامزن ہیں۔ایک اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 1 سو 79 انکوائریوں میں سے 1 سو 5 میں ریفرنس دائر کردیے ہیں۔چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ 15 مقدمات انکوائری اور 19 انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیب کو 31 جنوری 2019 تک 4 لاکھ 19 ہزار 3 سو 98 بدعنوانی کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے نیب نے 13 ہزار 7 سو 22 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شکایت میں سے 8 ہزار 8  سو اکاسی انکوائریاں، 4 ہزار 2 سو انیس کی تحقیقات کی گئی جبکہ 3 ہزار 4 سو 84 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ عدالتوں میں دائر کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…