کراچی میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

27  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں آئندہ ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ یکم سے 3 مئی تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت

40 سے 42 ڈگری سیلسئیس تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شہر اور گرد و نواح میں سمندری ہواؤں کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ کے دوران خصوصا دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں، گرمی میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، جسم کو گیلا رکھیں اور حتی الامکان نہانے پر توجہ مرکوز رکھیں.سیمی جمالی کے مطابق گرمی کے شکار مریضوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں جن میں 50 بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ کا قیام بھی ہے جس میں ٹھنڈک کا غیر معمولی چلرسسٹم نصب ہے۔ یہ 50 بستر شعبہ ایمرجنسی کے 150 بیڈز کے علاوہ ہیں جبکہ پورے اسپتال میں شدید گرمی کے دنوں میں منرل واٹر کا بھرپور انتظام ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…