لاہور (این این آئی)پروفیشنل اسنوکر کھلاڑی حمزہ اکبر نے کیرئیر جاری رکھنے کیلئے عوام سے مالی مدد کی اپیل کردی۔سابق قومی اور ایشین چمپئن حمزہ اکبر گزشتہ چار سال سے پروفیشنل اسنوکر سرکٹ میں شرکت کیلئے برطانیہ میں مقیم ہیں، تاہم مالی معاملات کی وجہ سے ان کا کیرئیر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔حمزہ نے بتایا کہ کہ انہیں 18 مئی سے شروع ہونے والے کیو اسکول ٹورنامنٹ کیلئے ایک ہزار پاونڈز درکار ہیں لیکن کہیں سے اسپانسر نہیں ملا جسکے بعد
انہوں نے فنڈز جمع کرنے کیلئے ویب سائٹ بنادی ہے۔حمزہ اکبر نے 2015 میں بھارتی کیوسٹ کو شکست دے کر ایشین چمپئن شپ جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے پروفیشنل سرکٹ میں شمولیت اختیار کی۔پاکستانی کیوئسٹ نے پرو سرکٹ میں نمایاں پرفارمنس بھی دی مگر فنڈز میں عدم تسلسل کی وجہ سے وہ تمام ٹورنامنٹس میں شریک نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ان کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی لیکن اب انہیں سرکٹ میں رہنے کیلئے ٹورنامنٹس میں بلاتعطل شرکت لازمی ہوگئی ہے۔