اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی شروع. سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں موبائل فون کمپنیاں وفاقی اور صوبائی ٹیکسز صارفین سے بل اور کارڈ کے ساتھ وصول کرنے لگیں. ملک بھر میں گزشتہ رات 12 بجے سے موبائل فون کے ریچارج کارڈز پر ٹیکس بحال ہوگیا، اس حوالے سے موبائل سیلولر کمپنیوں کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا،جس کے بعد اب موبائل ریچارج کرانے
والے صارفین سے ٹیکس وصول کیا جانے لگا ہے.پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پرانا ٹیکس سسٹم بحال ہو گیا ہے، جس حساب سے پہلے موبائل کارڈ پر پیسے کٹتے تھے اب بھی اتنے ہی پیسے کٹ رہے ہیں. موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ 100روپے کے ریچارج کارڈ پر مختلف مد میں 30روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے.واضح رہے کہ ثاقب نثار نے گزشتہ برس 12 جون کو ٹیکس وصولی پر حکم امتناع دیا تھا۔