جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وہ کمپنی جو دانستہ طور پر مستقبل کا حال بتا سکتی ہے،مگر کیسے؟

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک وقت تھا جب ماہر علم نجوم اور جوتشی لوگوں کے ہاتھ دیکھ کر ان کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کرتے تھے،یہ کام دیکھنے کے لیے ایک طویل جدوجہداور بہت بڑی قربانیاں دینی پڑتی تھیں، حتیٰ کہ دنیا تک تیاگ دینی پڑتی تھی، لیکن ٹیکنالوجی کی ہوشربا ترقی نے یہ مشکل بھی آسان کر دی ہے،اب چند ہزار روپے میں ایک سافٹ ویئر خرید کر کوئی بھی ماہر علم نجوم بن سکتا ہے۔ مستقبل کی پیش گوئیاں کرنے والے سافٹ ویئرز کے بارے میں تو عموماً لوگ جانتے ہیں۔آج ہم آپ کو ملوانے جا رہے ہیں ان سافٹ ویئرز کے خالق سے۔
کرسٹوفر البرگ ”ریکارڈڈ فیوچر“ نامی کمپنی کے مالک ہیں جو مستقبل کی پیش گوئی کرنے والے سافٹ ویئر تیار کرتی ہے۔ البرگ کا کہنا ہے کہ اب مستقبل کی پیش گوئی کچھ مشکل نہیں رہی، اب یہ اتنی آسان ہے جتنا کہ کسی سافٹ ویئر میں ایک لفظ ٹائپ کرنا۔ مثال کے طور پر آپ اس سافٹ ویئر میں لفظ ”احتجاج“ لکھیں، یہ سافٹ ویئر فوراً دنیا کی ان جگہوں کی نشاندہی کردے گا جہاں مستقبل میں کسی قسم کا احتجاج متوقع ہو گا۔ البرگ کا کہنا ہے کہ ہمیں سافٹ ویئر کے ذریعے پتا چلا ہے کہ آئندہ کچھ عرصہ کے دوران نائیجیریا میں مختلف جگہوں پر سب سے زیادہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
البرگ کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئر ویب سائٹس پر موجود ڈیٹا کے تجزئیے سے اندازہ لگاتا ہے کہ کہاں کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے۔ جس کی مثال البرگ نے نائیجیریا میں احتجاجی مظاہروں کی شکل میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈڈ فیوچر کے لیے یہ پتا لگانا کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اتنا بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ ٹیکنالوجی کے تجربہ کار ہیکرز اپنے اقدامات بالکل اسی طرح عوام کے سامنے نہیں لاتے، ہمیں ان کا تجزیہ کرنے کے لیے خاصی محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہمارے سافٹ ویئر اوپن ویب سائٹس کا ہر جزو سکین کرتے ہیں۔ہیکرز عموماً چیٹ پلیٹ فارمز پر آپس میں گفتگو کرتے ہیں اور ریکارڈڈ فیوچر ان کی یہ گفتگو حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ انٹرنیٹ پر 8بلین ڈیٹا پوائنٹس ہیںجن تک رسائی حاصل کرنے کے 6لاکھ ذرائع ہیں اور ریکارڈڈ فیوچر کا سافٹ ویئر مستقل طور پر ان پوائنٹس کی نگرانی کرتا ہے۔ سادہ لفظوں میں اوپن ویب سائٹس پر جو کچھ لکھا جا رہا ہے ہمارا سافٹ ویئر اسے دیکھتا ہے اور ترتیب دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…