منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کر سکے،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما احسن اقبال کھل کر بول پڑے،بڑادعویٰ کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کر سکے۔ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے علاوہ گردے کے بھی مسائل ہیں طبی ماہرین نے انہیں بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے پٹیشن ان کے طبی ماہرین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ موقع حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو آئے ہوئے آٹھ ماہ ہی ہوئے ہیں کسی بھی حکومت کو ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے کر سکیں تاہم موجودہ حکومت کے پاس کوئی ٹیم نہیں ہے کابینہ کے ردوبدل کے بعد تحریک انصاف کے پاس اسد عمر کا کوئی متبادل ہی نہیں جس کی وجہ سے ان کو پیپلزپارٹی کا وزیر خزانہ درآمد کرنا پڑا جبکہ وزیر داخلہ بھی انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کو لگایا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک میں صدارتی نظام لانا ہے تو آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں سپریم کورٹ کے لاتعداد فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ آئین کے ڈھانچے کو تبدیل نہیں کای جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کر سکے۔ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے علاوہ گردے کے بھی مسائل ہیں طبی ماہرین نے انہیں بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے پٹیشن ان کے طبی ماہرین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…