منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

ہائیپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں چین امریکا سے بھی آگے نکل گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فضائی نگرانی کے نظام کو ختم کرکے ہائیپر سپر سونک میزائل نصب کرنے کی دوڑ میں چین امریکا سے آگے نکل چکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کی رفتار، نقل و حرک اور بلندی پر چلنے کی وجہ سے اس کو پہچاننا اور اسے روکنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ میزائل آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ رفتار پر چلتے ہیں جو تقریباً 6200 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار ہے۔امریکی اور دیگر مغربی ہتھیاروں پر تحقیق کرنے والے اداروں کے مطابق ان میں سے چند 25 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو جدید مسافر طیاروں سے 25 گنا زیادہ رفتار ہے۔امریکا کے پیسیفک کمانڈ کے سابق سربراہ ایڈمرل ہیری نے گزشتہ سال فروری کے مہینے میں کہا تھا کہ ہائیپر سونک ہتھیار ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں چین نے امریکی فوج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس سے ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی مداخلت کو خطرہ ہے۔گزشتہ اپریل میں امریکی انڈر سیکریٹری دفاع نے سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا تھا کہ چین نے کنویشنل وار ہیڈز سے لیس ہائی سونک سسٹمز تعینات کردیے ہیں، یا تعیناتی کرنے کے قریب ہیں جو چینی ساحلوں سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرسکتے ہیں اور اس سے امریکی بیسس کو خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس کا مقابلہ کرنے کا کوئی سسٹم موجود نہیں۔روس نے پہلے ہی ہائیپر سونک ہتھیار گزشتہ سال مئی میں ہونے والی پیریڈ میں تعینات کردیے تھے۔چینی فوج نے 2014 میں کہا تھا کہ انہوں نے ہائیپر سونک ٹیسٹ فلائیٹ کی ہے جبکہ 2016 کے آغاز میں امریکی فوج کے حکام کا کہنا تھا کہ چین نے 6 کامیاب ٹیسٹ کرلیے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…