منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

کشمیر میں غم وغصہ اوراحساسِ محرومی بڑھ رہا ہے: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر( آن لائن )بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم وغصے اور احساس محرومی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور سیاسی مقاصد کو واضح کرنے پرزور دیا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل ہوڈا نے ایک سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اکثر کشمیر کے حوالے سے الگ الگ سیاسی اور فوجی حکمت عملی اختیارکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر سنتے ہیں کہ فوج نے کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے لیکن سیاسی سطح پر اس حوالے سے کام نہیں ہوا۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی اہداف پر مبنی ایک مشترکہ اور جامع فوجی اور سیاسی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وادی کشمیر میں عوام کو ایک اچھا بیانیہ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ سیمینار کا اہتمام جنرل ہوڈا کی طرف سے کانگریس پارٹی کے لیے قومی سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے تیار کی گئی دستاویز پر آبزرور ریسرچ فاونڈیشن نے کیا تھا۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر پی چدم برم نے کہاکہ اگر بھارت پاکستان کا بھارت کے حوالے سے رویہ تبدیل کرانا چاہتا ہے توہمیں بھی پاکستان کے ساتھ اپنے رویے کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی سمیت بھارت کو خارجی سطح پر سب سے بڑے چیلنج کا جواب پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔ بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم وغصے اور احساس محرومی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور سیاسی مقاصد کو واضح کرنے پرزور دیا ہے۔لیفٹننٹ جنرل ہوڈا نے ایک سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اکثر کشمیر کے حوالے سے الگ الگ سیاسی اور فوجی حکمت عملی اختیارکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…