منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری کے منصوبے کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے ،حمزہ شہباز

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ایک طرف ایٹمی دھماکوں کی قوم کو مبارکباد دی اور نواز شریف کی جرات کو سلام کیا تو ساتھ ساتھ ہی تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایوان اقبال میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے چھ ماہ ضائع کیے مگر تحریک انصاف کی منفی سیاست پر نواز شریف نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں کس کو گالی نہیں دی گئی اور کس کی پگڑی نہیں اچھالی گئی۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان میں ترقی کا انقلاب لائے گا یہ منصوبہ چین کے ساتھ چاروں صوبوں کو ملائے گا اس سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ اس منصوبے کو کسی سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے پہلے کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر کیا گیا مگر اقتصادی راہداری کے منصوبے کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…