دبئی (نیوزڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی پرفارمنس کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور اپنی قیادت میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان عمران خان اور جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر کامیاب ترین کپتان بن گئے۔متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی گرین شرٹس نے کامیابی کو اپنے گلے سے لگا لیا جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اپنی قیادت میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے سابق کپتان عمران خان اور جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کپتان مصباح الحق نے اپنی قیادت میں 32 ٹیسٹ میچز میں 15 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میچز میں شکست اور 8 میچز بغیر نتیجہ رہے جبکہ ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے عمران خان اور جاوید میانداد 14،14 میچز کے ساتھ سرفہرست تھے۔
عمران خان نے اپنی قیادت میں 48 میچز میں سے 14 میں فتح سمیٹی جبکہ 8 میں شکست اور 26 میچز نتیجے کے بغیر رہے۔ جاوید میانداد کی قیادت میں قومی ٹیم 34 میں سے 14 میچز میں کامیاب رہی اور 6 میں ناکامی اور 14 ڈرا ہوئے۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی قیادت میں 25 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے 12 میں فتح، 8 میں شکست اور 5 کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے اسی طرح سابق کپتان انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم 31 میچز میں سے 11 میں فتحیاب اور 11 میں ہی ناکام رہی جبکہ 9 میچز کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
مصباح الحق نے ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا، بن گئے کامیاب ترین کپتان
13
نومبر 2014
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں