ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امارات میں ڈاک کے ایک دفتر سے لیک ہونے والی تصویر پرالشیخ محمد بن راشد برہم

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حکام دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں ڈاک کے شعبے کے ایک دفترمیں صارفین کے انتظار کے لیے لگی لمبی قطار کی ایک تصویر ملنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشدنے متنازع تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارا معیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاک کے ایک دفترکے اندر کی تصویر خفیہ ذرائع سے ان تک پہنچی اور انہوں نے اس کی

فوری تحقیقات کے لیے ایک ٹیم وہاں روانہ کی جس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ایک دوسری ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشد نے لکھا کہ میں ڈاک کے دفتر میں ہونے والی لاپرواہی کا نوٹس لینے کے بعد محکمے کو بتا دیا ہے کہ ہم شفافیت کے سوا اور کوئی بات قبول نہیں کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ سروسز کی بہتری کے لیے صارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑا ہے۔ نیز سروسز صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں اور دفترمیں گاہکوں کو ڈیل کرنیوالا عملہ صارفین کی تعداد کے مطابق نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…