جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے گھر سے پاؤنڈز، ڈالروں سے بھری بوریاں برآمد

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(آن لائن)سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس لیڈر کے گھر سے نوٹوں سے بھری بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ان بوریوں میں سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر سے زائد مالیت کے نوٹ موجود تھے۔ افریقی ملک سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے گھر سے نوٹوں سے بھری بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ اس ملک کی عبوری فوجی حکومت کے رہنما عبدالفتاح برہان نے بھی سرکاری ٹیلی وڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی۔ سوڈان کے

ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمر البشیر کے خلاف بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی عمر البشیر کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔ سوڈانی تفتیشی اداروں کے مطابق عمر البشیر کے گھر سے تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر جبکہ پانچ ملین سوڈانی پاؤنڈ ملے ہیں، جنہیں بوریوں میں بھر کر رکھا گیا تھا۔ ان ملکی اور غیر ملکی کرنسیوں کی کم سے کم مالیت بھی تقریباً سات اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔عمر البشیر کے اہل خانہ کے مطابق سابق صدر اس وقت خرطوم کی ایک جیل میں قید ہیں۔ عمر البشیر گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں تھے لیکن عوامی احتجاج کے بعد گیارہ اپریل کو ایک فوجی بغاوت کے بعد انہیں اقتدار سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔ ان کی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے متعدد ارکان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملکی دفتر استغاثہ کے ایک اہلکار کے مطابق عبوری فوجی حکومت کی طرف سے عمر البشیر اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف ان کارروائیوں کا مقصد سابق صدر اور ان کے اقربا کی بدعنوانی کو منظر عام پر لانا ہے۔دریں اثناء سوڈان میں عوامی مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ یہ مظاہرین فوج سے اقتدار ایک سویلین حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…