راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ و رلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی 6ویں سے 70ویں نمبر پر آ گیاہے،کراچی کے شہری مبارکباد کے مستحق ہیں، انشاء اللہ مستقبل میں مزید استحکام آئیگا۔پیر کو ایک ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے
،2014سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 6ویں نمبر پر تھا،ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج70ویں نمبر پر آ گیا ہے،اس کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے سر پر ہے، کوششوں میں حساس اداروں،پولیس اور رینجرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، انشاء اللہ مستقبل میں مزید استحکام آئے گا۔