جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھیک منگوانے کے لیے معذور کرنے کی کوشش کے دوران باپ کے ہاتھوں حقیقی بیٹی قتل،انسانیت سوز واقعہ

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)بھیک منگوانے کے لیے معذور کرنے کی کوشش، باپ کے ہاتھوں حقیقی بیٹی قتل تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سعید اپنی سات سالہ بیٹی مقدس کو بھیک منگوانے کیلئے معذور کر رہا تھا جس کی بناء پر اس کی جان چلی گئی۔ملزم سعید اور اس کی دوسری بیوی نائلہ نے

بچی کو بوری میں بند کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔واقعہ کے خلاف درج مقدمے میں عدالت نے مقتولہ بچی کے 12 سالہ بھائی کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل سیشن عارف حمید شیخ نے قتل کیس کی سماعت کی اور مقتولہ کے بھائی کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔پراسیکیوٹر کے مطابق معصوم مقتولہ مقدس کا 12 سالہ بھائی ساحل قتل کا گواہ ہے۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان قتل کرنے کے بعد مفرور ہوگئے جنہیں بعد ازاں پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ نے 2017 میں مقدمہ درج کیا، ملزم سعید کی پہلی بیوی سے مقتولہ مقدس سمیت تین بچے تھے۔اس سے قبل بھی بچوں پر تشدد کے مختلف نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل مالکان کے تشدد سے ملزمہ بچی شدید زخمی ہوگئی تھی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر ملازمہ کو خاتون نے زمین پر لٹاکر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…