پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ،250 افراد جاں بحق ،300 سے زائد زخمی ،ہزاروں گھر تباہ

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 250 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی جبکہ 33 ہزار گھرمکمل اور جزوی طورپرتباہ ہوگئے۔افغان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وزیرمملکت نجیب آقا فہیم کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ

حالیہ دنوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل سمیت ملک کے 24 صوبوں میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر33 ہزار گھرمکمل یا جزوی طورپر تباہ ہوگئے جبکہ 250 افراد جاں بحق ‘300 سے زائد زخمی اور 15 افراد لاپتہ بھی ہوئے۔ اْنہوں نے کہا کہ اب تک چھ ہزار خاندانوں کو نقدمالی امداد دی گئی ہے جبکہ 19 ہزارکو خوراک فراہم کی گئی ہے۔ افغان صدراشرف غنی نے پہلے ہی بے گھر ہونے والوں اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس50 ہزارافغانی اور زخمی ہونے والے افراد کو 25 ہزار افغانی فی کس دیئے جائیں گے جبکہ مکمل تباہ ہونے والے گھر کے مالک کو 15 ہزار افغانی اور گھر کوجزوی نقصان پہنچنے والے کو 7500 افغانی دیئے جائیں گے ۔  افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 250 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی جبکہ 33 ہزار گھرمکمل اور جزوی طورپرتباہ ہوگئے۔افغان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وزیرمملکت نجیب آقا فہیم کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل سمیت ملک کے 24 صوبوں میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…