اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2016-17میں،مختلف ممالک سے205833 پاکستانی ڈی پورٹ، سب سے زیادہ کس دوست ملک نے نکالے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)2016اور 2017میں صف اول کے دس ممالک سمیت مختلف ممالک سے 205833 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے،سب سے زیادہ سعودی عرب سے ہوئے جن کی تعداد 152135ہیں،متحدہ عرب امارات سے بھی 20396 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی ’’ہیومن ٹریفکنگ اینڈ مائیگرینڈ سمگلنگ‘‘ بارے سالانہ رپورٹ کے مطابق 76 فیصد پاکستانی صرف سعودی عرب اور8.5 پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ ہوئے،2016ء کے مقابلے میں2017ء میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی شرح میں38فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق2016 ء میں کل 82740 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ، جس میں بحرین سے186،یونان سے958 ،ملائیشیا سے3700،اومان سے1804 ،سعودی عرب سے58399 ،جنوبی افریقہ، ترکی سے2146،یو کے سے1895 ،یو اے ای سے10003 ، امریکا سے215 اور دیگر ممالک سے2867 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2017ء میں ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 123093 بنتی ہیں،جس میں بحرین سے136 ،یونان سے1987 ،ملائیشیا سے3165 ، اومان سے3165 ،سعودی عرب سے93736 ، جنوبی افریقہ سے511 ،ترکی سے4925 ،یو کے سے1769 ،متحدہ عرب امارات سے10393 ، امریکہ سے280 اور دیگر ممالک سے 3026 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں18سے40سال کے عمر کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہیں جو کہ بہتر معاشی مواقعوں کی تلاش کیلئے بیرون ممالک کارخ کرتے ہیں،2017میں مختلف ممالک سے 18سے40سال تک کے 87,950 شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…