جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مکی آرتھر کا ورلڈ کپ سے قبل بڑی خواہش کا اظہار

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے قبل معاہدے میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے

کوچز کے معاہدے ورلڈ کپ تک ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے انکے معاہدے میں توسیع کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کی خواہش پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مکی آرتھر اس سے قبل بھی مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کئی بار میڈیا میں بھی کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور مزید کام کرنے کے خواہش مند نہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد مزید کام نہ کرنے کا پیغام پی سی بی کو پہنچا دیا ہے۔یاد رہے کہ گرانٹ فلاور سے پہلی بار مئی 2014ء میں دو سالہ معاہدہ کیا گیا تھا۔قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے استعفے کے بعد پی سی بی نے 6مئی 2016ء کو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔مکی آرتھر اس سے قبل 2011ء سے 2013ء تک آسٹریلیا اور 2005ء سے 2010ء تک جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…