ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

وویمنز قومی جوڈو چمپئن شپ 30اپریل سے 4 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں وویمنز قومی جوڈو چمپئن شپ شپ 30اپریل سے 4 مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جس میں چاروں صوبے ‘ آرمی ‘ واپڈا ‘ ریلوے ‘ پولیس‘ ایچ ای سی ‘ نیوی ‘ اسلام آباد ‘ فاٹا ‘ اے جے کے ‘ گلگت بلتستان اور ڈی ایچ اے شامل ہے ۔پاکستان آرمی ایونٹس میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل رولز کے مطابق مینز اینڈ وویمنز ٹیم ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پہلے صرف انفرادی مقابلے منعقد کئے جاتے تھے ۔ایونٹس کے انفرادی مردوں کے مقابلوں میں -50کلو گرام ‘-55 ‘ -60 ‘ -66‘ -73‘ -81‘ -90‘ -100 ‘ پلس 100 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ خواتین ایونٹس میں -40‘ -44 ‘-48‘ -52 ‘ -57‘ -63 ‘ -70 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم ایونٹ گرلز کے مقابلوں میں -52 ‘ -57‘ -63‘ -70 اور پلس کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ لڑکوں کے ٹیم ایونٹ میں -66‘ -73‘ -81‘ -90 اور پلس 90 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…