بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

کہیں آپ کو کوئی دھوکہ تو نہیں دے رہا؟ فراڈیوں کی 5 نشانیاں جانئےاور محفوظ رہیں

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

آج کل فراڈ اور دھوکے بازی اپنے عروج پر ہے لیکن اس سے بچا جاسکتا ہے۔آج ہم آپ کو فراڈیوں کی نشانیاں اور محفوظ رہنے کے طریقے بتائیں گے۔ جلدی کریں دھوکے باز افراد اکثر جلدی میں ہوتے ہیں۔ان کا خیال ہوتا ہے کہ اگر وہ جلدی نہیں دکھائیں گے تو کہیں لوگ ان کے فریب کوپہچان نہ لیں۔

آپ کو چاہیے کہ اگر کوئی آپ کے پاس پرکشش آفر لے کر آئے تو جلدی کرنے کی بجائے اس پر غور کریں اور پھر کوئی فیصلہ کریں۔ فیور کی طرف مت دیکھیں اکثر فریبی آپ کو کوئی معمولی فیور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بحال ہوجاتا ہے اور وہ آپ سے کوئی بڑافائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت زیادہ منافع انسان کی فطرت ہے کہ وہ لالچ میں آجاتے ہے اور دھوکے باز لوگ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔فریبی لوگ آپ کو بہت زیادہ منافع کا لالچ دیتے ہیں اور ایسے منافع کا یقین بھی ممکن نہیں ہوتا لہذاکوئی بھی اگر آپ کو ایسا لالچ دے تو ہوشیار ہوجائیں۔کسی ادارے کے ساتھ الحاق کا دھوکہ ایسے افراد کسی بڑے ادارے کے ساتھ الحاق کا دھوکہ دے کر آپ سے پیسے ٹھگنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ حوالہ اصل ادارے کا دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا اس مشہورادارے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ دوسرے لوگوں کو بھی دیکھیں فراڈیہ آپ کو کہے گا کہ فلاں فلاں بندے نے یہاں سرمایہ لگا دیا ہے تو شاید آپ کے دل میں نرمی آجائے لیکن آپ کو چاہیے کہ کوئی بھی پیسہ لگانے سے قبل اردگرد کے افراد پر نظر دوڑالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…