منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم نے بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 سے 19 اپریل کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 سے 19 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بٹگرام، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، پشاور، میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، گلگت بلتستان میں 16 سے 19 اپریل کے دوران استور، دیامر، غذر، اسکردو، ہنزہ اور گردونواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔17 سے 19 اپریل کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی اور کوٹلی میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 17 اور 18 اپریل کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میں 16 سے 18 اپریل کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ میں 16 سے 18 اپریل کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…