جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے کرکٹ کھیلنے کیلئے منتیں نہیں کریں گے ، مجھے گورننگ بورڈ کے ممبران کی بجائے کس بات میں دلچسپی ہے، تگڑے کھلاڑی سامنے کیوں نہیں آ پاتے؟ احسان مانی بول پڑے

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)چےئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے لئے منتیں نہیں کریں گے ، بلوچستان میں کرکٹ کی بنیاد اچھی نہ ہونے کی وجہ سے یہا ں سے تگڑے کھلاڑی سامنے نہیں آ پاتے ، مجھے گورننگ بورڈ کے ممبران کے ایجنڈا کی بجائی پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی ہے ، پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں نمبر 7پر چلی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے، کوئٹہ کا بگٹی اسٹیدیم اچھا ہے اس میں فرسٹ کلاس میچز کروانے کے لئے

معاونت فراہم کریں گے ۔، یہ بات انہوں نے بدھ کو بگٹی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، احسان مانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں کرکٹ کی بہتری کے لئے دلچسپی دیکھائی ہے جس کے بعد ان سے ملاقات ہوئی جو انتہائی مثبت رہی ،وزیراعلیٰ کو پیغام دیا ہے کہ پی سی بی کرکٹ کی بہتری کے لئے بلوچستان حکومت کی معاونت کر نے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں کرکٹ کو لائیں اور یہاں کے کھلاڑی فرسٹ کلا س کرکٹ کھیلیں ،بگٹی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ کی سیٹنگ اچھی ہے یہاں انفراسٹرکچر بھی موجود ہے کم خرچ میں اس گراؤنڈ کو اچھا اسٹیڈیم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے یہا ں فرسٹ کلاس میچ اور ہو سکا تو انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 8سے 10سال سے قومی سطح کی کرکٹ نہیں کھیلی گئی جس کی وجہ سے یہاں کچھ چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پی ایس ایل کے میچ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی رائے لیں گے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں میچز ہوں لیکن افسوس کی بات ہے بلوچستان کے ریجنز نے اچھے کرکٹر تیار نہیں کرتے اچھے کھلاڑی اسکول اور کلبز کے لیول سے آگے آتے ہیں یہ کام جلدی نہیں ہو سکتا اس میں وقت لگے گا،اگر ریجنل لیول پر بلوچستان کے اضلاع تگڑے کھلاڑی آگے لانے میں ناکام رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گورننگ بور ڈ کے ارکان کا الزام بالکل غلط ہے ایم ڈی رکھنے سے پہلے گورننگ بورڈ سے منظوری لی گئی تھی جو ریکارڈ کا حصہ ہے جس پر پانچ لوگوں نے کاغذدستخط کیے ان میں چار اجلاس میں شامل تھے ،انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبران اپنا ایجنڈا لیکر آئے تھے ، ہمیں پاکستان کرکٹ کے لئے کام کرنا ہے ،مجھے اس بات میں دلچسپی نہیں کہ ایک ڈسٹرکٹ کا ممبر کا کیا ایجنڈا ہے ہمیں کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے بورڈ کے ممبران کے نامناسب مطالبے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کا کام کرکٹ کی بہتری کے لئے ٹیکنکل سپورٹ دینا ہے انفراسٹرکچر تعمیر کرنا حکومت کاکام ہے لیکن اس میں معاونت کرنا ہمارا کام ہے تاکہ اسٹیڈیم معیار کے مطابق ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میں نمبر 7پر ہے جو ناقابل قبول ہے ہم ٹیم مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ہم سے کھیلنے کے لئے آئیں جس سے ریونیو ملے گا اور کرکٹ میں بہتری آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبر ا ن نے کوئی

قرار داد پاس نہیں کی انہوں نے ایک کاغذ دیا تھا جسے پیش کرنے کی کی اجازت نہیں دی ،ممبران کو معلوم تھا کہ اجلاس میں کیا بات ہورہی ہے لیکن وہ اجلاس میں پھر بھی اپنا کاغذ لائے،ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ بھارتی سے نہ منت کریں گے نہ پیچھے جائیں گے ہم اپنی عزت رکھیں گے بھارت سے پہلے بھی انتا عرصہ نہیں کھیلے اگر مزید نہیں کھلیں گے تو حرج نہیں ، بھارت اگر مثبت بات کرے اور کھیلنا چاہے توکھیلیں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…