پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کیلئے جعلی جوس کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،خام مال سے بھری گاڑی پکڑی گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کیلئے جعلی جوس کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،خام مال سے بھری گاڑی پکڑی گئی ،10ہزار کلو سے زائد مال برآمد،250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکلز ،کھلے رنگ، سٹارچ اور مصنوئی فلیور برآمد کر لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ معروف برانڈ کے جعلی جوس تیار کرنے کے لیے خام مال عمر عمیر فوڈز سرگودھا سے لاہور لایا جا رہا تھا، سپلائی کے لیے لایا جانے والا خام مال ضبط، مالک کے خلاف مقدمہ

درج کر وا دیا گیا،ملزمان سے پوچھ گچھ جاری، پروڈکشن یونٹ کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خام مال سے رمضان المبارک میں سپلائی کے لیے لاکھوں لیٹر جعلی جوس تیار کیا جانا تھا، خام مال پر تاریخ تیاری، مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبل بھی عدم موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص فارمولے سے تیار جعلی جوس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیا خورونوش کو ترجیح دیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…