لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی فروخت کے خلاف گرینڈآپریشن کاحکم دے دیا۔ صوبائی وزیر نے انسانی اعضاء کی غیرقانونی فروخت کے خلاف ایکشن کاحکم سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں
پنجاب ہیومن آرگنزٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، میاں زاہدرحمان، سلمان شاہد و دیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ہیومن آرگنزٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی،راولپنڈی میں اتھارٹی سب آفس،پنجاب ہوٹا ایکٹ، نئی اسامیوں سمیت دیگرانتظامی معاملات کاتفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔ڈی جی پنجاب ہوٹاپروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودنے ادارہ کی اوورآل کارکردگی بارے مفصل بریفنگ دی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہرقسم کی بھرتیوں میں شفافیت اورمیرٹ کوسوفیصدیقینی بنایاجائے گا۔ انسانی اعضاء کی غیرقانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کررہے ہیں۔انسانی اعضاء کی غیرقانونی فروخت کرنے والے کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ انسانی اعضاء کے غیرقانونی فروخت کرنے والوں کے گردگھیراتنگ کیاجائے۔