اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کا آغا خان ہسپتال میں معائنہ !کونسی بیماری نواز شریف کی زندگی کیلئے بہت بڑا خطرہ قرار دیدی گئی

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں آغا خان ہسپتال سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ اور اب تک کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا ،جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ضمانت پر رہائی ملنے کے بعدچھٹی شریف میڈیکل سٹی آئے جہاں آغا خان ہسپتال کراچی سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کے اب تک کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا اور ان کے معالجین سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔شریف میڈیکل سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اوران کی چوبیس گھنٹے میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آغا خان ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم معائنہ کیلئے کراچی سے لاہور آئی جس میں یورالوجسٹ،کارڈیالوجسٹ،نفرالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹر موجود ہیں ۔آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے دل کی شریانوں میں بلاکج ہے ،دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی بلاکج ہے ،عارضہ قلب اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں ،اگر سٹنٹنگ نہ ہو تو ہوسکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑے ۔انہوںنے کہا کہ جس سطح پر نواز شریف کو ہسپتال داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کرایا جائے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم کا ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…