بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانی افراد کیلئے شاندار اعلان پر حکومت پاکستان نے بھی عوام کو خوشخبری سنادی

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی آئی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے کہاہے کہ حکومت قطر کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی فرادی قوت کے کوٹے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے جس پر اس سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا،

وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے تین برسوں میں 43 لاکھ ہنرمند ونیم ہنرمند پاکستانی کارکنوں کو قطر بجھوایاہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو یہاں سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس پرعمل درآمدکیلئے وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل بھرپورکوششیں کرہی ہے،اس ضمن میں پاکستان کیلئے کوٹے میں اضافے پرتوجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس سال کے آخر تک قطر میں تعمیرات اوردیگر شعبوں میں ایک لاکھ پاکستانی ورکروں کو بیجھنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اوراس مقصد کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،قطر میں اتنی بڑی تعدادمیں پاکستانیوں کوروزگار کی فراہمی سے قومی معیشیت پراچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے قطر نے پاکستان میں اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں تین سہولیاتی مراکز قائم کردیے ہیں جہاں قطر جانے کے خواہش مند پاکستانی افرادی قوت کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،یہ مراکز افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ قطر میں انہیں آجروں کی جانب سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ قطرپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناناچاہتا ہے اور پاکستان میں سہولیاتی مراکز کے قیام سے اس بات کی بخوبی عکاسی ہوتی ہے،قطر نے اب تک صرف 8 ممالک میں اس طرح کے مراکز قائم کئے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…