پشاور(آن لائن)یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر 24گھنٹے کھولنے کے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ چوبیس گھنٹے ، مسافروں کی آمد و رفت چوبیس گھنٹے ہونے کے حوالے سے اب تک ہونے والے اقدامات سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں طورخم بارڈر کے اوقات کار 10گھنٹے کردیا گیا ہے چوبیس گھنٹے پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کے فیصلے کے پیش نظر مزید عملے کی تعیناتی رات کے
اوقات کار میں سیکورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدیا گیا ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلے رہنے سے ایکسپورٹروں کو ایک لاکھ روپے فی ٹرک کی بچت ہو گی جبکہ پاکستان سے بھاری مقدار میں آٹا سمیت دیگر قا نونی اشیاء افغانستان جائیگی اور افغانستان کی مارکیٹ میں پاکستانی آٹا سمیت دیگر قانونی طریقے سے جانے والی اشیاء دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگی ۔ افغانستان میں دیگر ممالک سے آنے والا آٹا پاکستان کے آٹے کے مقابلے میں مہنگا ہے اور پاکستانی آٹا کی بڑی مقدار افعانستان میں اپنا مارکیٹ بنا لیگی ۔