پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں نئے آبی ذخائر نہ بننے کی وجہ سے پرانے ڈیمز کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تشویشناک کمی،رواں سال کیا ہوگا؟تشویشناک انکشافات

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان میں نئے آبی ذخائر نہ بننے کے علاوہ پرانے ڈیمز کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تشویشناک کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئے ڈیم نہ بننے سے رواں برس بھی ڈیڑھ کروڑ ایکڑ فٹ میٹھا پانی سمندر کی نذر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، جس سے کم از کم دو بڑے ڈیم بھرے جا سکتے ہیں۔گزشتہ تین برسوں کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ارتھ فلڈ ڈیم تربیلا کا ڈیڈ لیول 14 فٹ تک بڑھ گیا ہے ، 2017 میں تربیلا کا ڈیڈ لیول 1378 فٹ تھا

جو بڑھ کر 1392 فٹ کی سطح پر آ گیا ہے ، 1977 میں جب تربیلا ڈیم آپریشنل ہوا تو اس کے آبی ذخیرہ کی استعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد تھی جو اب70 لاکھ ایکڑ فٹ سے بھی کم ہو گئی ہے ، ڈیڈ لیول میں موجودہ رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو آنیوالے چند برسوں میں مٹی کی بھرائی کے باعث دنیا کے بڑے ڈیم کا درجہ حاصل کرنیوالا تربیلا لارج ڈیم کے سٹیٹس سے بھی نکل جائیگا۔پانی ذخیرہ کرنے کی کم ہوتی صلاحیت کے باعث گندم، گنے ، کپاس اور مکئی جیسی بڑی فصلوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس سے مجموعی ملکی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ، عالمی بینک نے 1967 میں دریائے سندھ پر واقع تربیلاڈیم کی تعمیر کی منظوری دی۔ڈیم کی لمبائی 9 ہزار فٹ، زیادہ سے زیادہ اونچائی 485 فٹ (147.83 میٹر)ہے ۔ دریا کے بائیں کنارے پر 45 فٹ قطر کی چار سرنگیں ہیں جن میں سے 3 بجلی پیدا کرنیوالے یونٹوں سے منسلک اور چوتھی آبپاشی کے مقصد کیلئے ہے ۔ اسی ڈیم سے ایک نہر نکال کر غازی بروتھا کے مقام پر مزید ٹربائنیں لگا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔اس حوالے سے آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پاکستان میں واحد دریا ہے جہاں پر بڑے آبی ذخیروں کی تعمیر کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…