اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’چندہ اکھٹا کرنا مدارس کا کام نہیں ہے ریاست کاکام ہے‘‘ ہم سر کٹوا لیں گے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے ،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ ہم سر کٹوا لیں گے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے ،پاکستان کے فیصلے اب ملک میں ہی ہونگے ،چندہ اکھٹا کرنا مدارس کا کام نہیں ہے ریاست کاکام ہے ، ہمیں اپنے کردار ،عمل کو اپنے رب کے احکامات کے مطابق بناناہوگا،علماء کرام ممبر سے توڑ کا نہیں جوڑنے کا پیغام دیں،جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوا اسے خلاف سب ملکر کر کھڑے ہونگے۔اتوار کو یہاں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

ہم علماء کرام کے پاؤں کی خاک کے برابر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا کی امت مسلمہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ایک ایک بات پر تحقیق کے بعد یورپ ہم پر اپنی سوچ مسلط کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انکی بنائی ٹیکنالوجی و ادویات استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج مسلمان کی ہر عمل کے باوجود ہماری دعا قبول کیوں نہیں ہورہی؟۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہے کہ امت مسلمہ کیوں پیچھے رہ گئی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے کردار، عمل کو اپنے رب کے احکامات کے مطابق بناناہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم سر کٹوا لیں گے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا اللہ سے وعدہ ہے کہ کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے فیصلے اب پاکستان میں ہی ہونگے ،باہر سے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ چندہ اکھٹا کرنا ذمہ داری ریاست کی ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چندہ اکھٹا کرنا مدارس کا کام نہیں ہے ریاست کاکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں علماء کرام کو عزت دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج فیوفتھ جنریشن کی جنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مومن جوڑتا ہے توڑتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام ممبر سے توڑ کا نہیں جوڑنے کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہاکہ جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوا اسے خلاف سب ملکر کر کھڑے ہونگے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ گزشتہ رات امام کعبہ سے

ملکر بہت خوشی ہوئی ساری رات سو نہیں سکا۔ شہر یار آفریدی نے کہاکہ شکر ہے اس رب کا جس نے ہمیں حضرت محمد کا امتی بنایا،شکر ہے اس رب کا جس نے ہمیں اس آزاد ریاست کا شہری بنایا۔انہوں نے کہاکہ علمائے کرام انبیائے کرام کے وارث ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ ریاست پاکستان کسی کے اشاروں پر کام کرے گی تو یہ اس کی بھول ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی سب ملکر امام کعبہ کا ایسا استقبال کریں جسکی لازوال مثال قائم ہو۔پیغام اسلام کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ حافظ طاہر اشرفی نے کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے مدارس اور علماء کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں،ہم سب سے پہلے اپنے ایمان اور دین کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں ہم نصاب کی بات سب کیلئے کرتے ہیں صرف مدارس کیلئے نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت میں آئے ہی اس لئے ہیں کہ اپنی مساجد و مدارس کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم آپکے پاس آتے رہیں گے اور تعلیم بھی لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے علماء مساجد اور مدارس کے تحفظ کا وعدہ کیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…