کراچی (این این آئی)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔پاکستان کی طرف سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں مزید100 ماہی گیروں کو آزادی مل گئی ہے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر کل واہگہ بارڈر کے راست اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔اتوار کو رہا کئے گئے بھارتی ماہی گیربذریعہ ٹرین کراچی سے ٹرین لاہورروانہ ہوگئے۔
بھارتی ماہی گیر براستہ واہگہ بارڈکل اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔دفترخارجہ نے رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو 4 مراحل میں رہا کرنے کا اعلان کیا تھا، رہائی پانے والے بھارتیوں میں 355 ماہی گیر اور5 سویلین شہری شامل ہیں۔ 8 اپریل کو100 بھارتی ماہی گیروں کی پہلی کھیپ کو رہا کیا گیا تھا۔ اب 22 اپریل کو مزید 100 ماہی گیر جبکہ 29 اپریل کو55 ماہی گیر اور5 سویلین رہا کیے جائیں گے۔