اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوڈشیڈنگ سے ستائے پاکستانیوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بجلی گھر نے گنجائش سے زیادہ بجلی پیدا کرنا شروع کردی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی) آزاد کشمیر میں نیلم جہلم پن بجلی گھر نے گنجائش سے زائد بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے جو ستمبر تک جاری رہے گی۔توانائی کے اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر یومیہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ سر کاری ذرائع کے مطابق ملک کے اس اہم بجلی گھر کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس منصوبے کی کامیابی

کی دلیل ہے۔دوسری جانب شہریوں نے بھی واپڈا کی طرف سے اس منصوبے کی تکمیل کو ایک بڑا کارنامہ قرارد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے لیکر چھتر کلاس سوائچ یارڈ تک کل 68 کلو میٹر زیرزمین سرنگیں کھودی گئیں جہاں پانی کو گرا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ توانائی کے اس منصوبے پر اب تک سوا پانچ سو ارب روپے لاگت آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…