کراچی(این این آئی)پاکستان ایمپلائمنٹ ٹرینڈز نے سال 2018 کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں پانچ سالہ لیگی دورحکومت کے دوران بے روزگاری میں 0.3 فیصد کی معمولی کمی آئی۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بے روزگاری کم ہوئی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بڑھ گئی۔
سال 2014 سے 2015 اور 2017 سے 2018 کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے کم ہو کر5.7 فیصد کی سطح پر آگئی۔لیگی دورمیں خیبر پختوانخوا میں بے روزگاری 0.6 فیصد کمی سے7.3فیصد رہی جبکہ پنجاب میں 0.3فیصد کمی سے5.7فیصد پر آ گئی۔اس دوران صوبہ سندھ میں بے روزگاری کی شرح 0.8سے بڑھ کر 5 فیصد ہوگئی جبکہ بلوچستان میں بے روزگاری معمولی اضافے کے ساتھ 3.9فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد تک پہنچ گئی۔