پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں مردہ گائے کی کھال اتارنے پر مشتعل افرادنے مسیحی نوجوان قتل کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں مردہ گائے کی کھال اتارنے پر مشتعل افراد نے ایک شہری کو قتل اور دیگر 3 کو زخمی کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مسیحی برادری کے افراد ایک بیل کی کھال اتار رہے تھے۔

جھاڑکھنڈ پولیس کے سینئر حکام ایم ایل مینا کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد کے ہاتھوں میں سریے اور ڈنڈے تھے جنہوں نے مسیحی برادی کے افراد پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 ملزمان کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید 5 کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ ملزمان ہندو انتہا پسند گروہ کا حصہ تھے یا نہیں۔ان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے 4 افراد مقامی قبیلے کے تھے اور ان کے خلاف بھی غیر قانونی طور پر بیل ذبح کرنے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔مینا کا کہنا تھا کہ متاثرین کے خلاف مقدمہ گاؤں کے مقامی ہندو شخص کی شکایت پر درج کیا گیا جو اس کے مطابق بیل کو ذبح کرنے کے واقعے کا عینی شاہد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق بیل طبعی موت مرا تھی تاہم ہم اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…