منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

انضمام الحق اور مارک بوچر کو ایم سی سی کی طرف سے تاحیات اعزازی ممبر شپ مل گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)انضمام الحق اور مارک بوچر کو ایم سی سی کی طرف سے تاحیات اعزازی ممبر شپ مل گئی،کلب نے دونوں کھلاڑیوں کو یہ ممبر شپ ان کی کرکٹ کے میدان میں گرانقدر خدمات کو دیکھتے ہوئے دی ہے۔ سابق قومی کپتان انضمام الحق120 ٹیسٹ میں پاکستان کی

نمائندگی کرتے ہوئے 25 سنچریوں کی مدد سے 50.16 کی اوسط کے ساتھ 8830 رنز بنائے۔ انہوں نے 22 نومبر1991 میں لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں ڈبیو کیا اور سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو1992 میں کرکٹ کا پہلی بار عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔انضمام الحق نے اپنے کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 378 ایک روزہ میچوں میں شرکت کی اور 11739 رنز بنائے، 2007 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا تاہم پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے سے پہلے انہوں نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں۔جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین مارک بوچر کو ٹیسٹ کرکٹ میں 500 کیچز پکڑنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 147 ٹیسٹ، 295 ایک روزہ اور 25 ٹوئنٹی 20میچوں میں جنوبی افریقن ٹیم کی نمائندگی کی۔وہ ان دنوں جنوبی افریقہ میں ٹائٹنز ٹیم کے کوچ ہیں۔ مارک بوچر سے پہلے ایلن ڈونلڈ، جونٹی رہوڈز، شان پولک اور ڈیرل کلینن کو بھی ایم سی سی کی اعزازی ممبر شپ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے انضمام الحق سے پہلے عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور شاہد آفریدی بھی ایم سی سی کی تاحیات اعزازی ممبر شپ کا اعزاز رکھتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…