منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

شادی شدہ خاتون کی شوہر کے فحاشی پر مجبور کرنے پرخودکشی کی کوشش،علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچا لیا،افسوسناک انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شادی شدہ خاتون کی شوہر اور اہل خانہ کے مظالم سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش.علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچا لیا تفصیلات کے مطابق گاں غلام حیدر پھل کی رہائشی شادی شدہ خاتون ستارہ شیخ نے شوہر اور سسرال کے مظالم سے تنگ آکر قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی

اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچا کر واقعے کی پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا پولیس تھانہ پر خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس قبل لکھمیر شیخ سے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا شوہر اور سسرال والے مظالم کا نشانہ بنایا جائے گا شوہر اور سسرال والے روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے اور فحاشی کرنے کے لئے زبردستی کرتے تھے انکار کرنے پر شوہر لکھ میر شیخ ان کے رشتے دار پیرل،نبن اور پیارو شیخ سخت تشدد کا نشانہ بناتے تھے جو ماں،باپ اور بھائیوں کو چھوڑ کر آئی تھی وہاں بھی نہیں جا سکتی تھی اس لئے فیصلہ کیا کہ میں اب کہیں کی نہیں رہی بس اب زندگی کا خاتمہ ہی کروں اس لئے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے اقدام خودکشی سے علاقہ مکینوں نے بچا لیا اس موقع پر ستارہ شیخ نے آئی جی سندہ،ڈی آئی جی سکہر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا شوہر اور سسرال والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔  شادی شدہ خاتون کی شوہر اور اہل خانہ کے مظالم سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش.علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچا لیا  گاں غلام حیدر پھل کی رہائشی شادی شدہ خاتون ستارہ شیخ نے شوہر اور سسرال کے مظالم سے تنگ آکر قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچا کر واقعے کی پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…