پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

فاروق عبد اللہ نے بھی پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے میں 40 اہلکاروں کی ہلاکت پر شک کا اظہار کر دیا ، بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی 

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 40 اہلکاروں کی ہلاکت پر شک کا اظہار کر دیا ہے

جس سے پورے ہندوستان میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیر اعظم نریندرا مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی حالیہ پالیسوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کتنے سپاہی ہندستان کے مارے گئے چھتیس گڑھ میں؟ کیا کبھی مودی جی وہاں پھول چڑھانے کیلئے گئے؟ کیا کبھی انہوں نے اْن کے خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی۔؟ یا جتنے سپاہی یہاں مرے ان کیلئے کچھ کہا؟ وہ 40 لوگ سی آر پی ایف کے مارے گئے اس کا بھی مجھے شک ہے؟۔ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ میزائل جو اْس نے سٹیلائٹ کو مارنے کیلئے چھوڑا وہ منموہن سنگھ نے تیار کرایا تھا،آج الیکشن تھا، دکھانے کیلئے ہنومان جی تشریف لائے ہیں،اْس نے بٹن دبایا اور ایک بٹن غلط دب گیا جس سے ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گر گیا اور ہمارے 6 جوان مارے گئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 40 اہلکاروں کی ہلاکت پر شک کا اظہار کر دیا ہے جس سے پورے ہندوستان میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…