پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ،کن کن شہروں میں نمائش کی جائیگی؟شائقین دیکھنے کیلئے بے تاب

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کیلئے اسلام آباد پہنچا دی گئی جسے ملک بھر میں لے جایا جائیگا۔ جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ

دبئی سے ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK۔612 سے اسلام آباد پہنچے۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائشی تقریب (آج) جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد اسے 13 اپریل کو لاہور اور 14 اپریل کو کراچی لے جایا جائے گا،ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے موقع پر شہری اس کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے۔ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائیگا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔دریں اثناء قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ انشاء اللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائیگا ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ انشاء اللہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا جس میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے ۔ سرفرازاحمد نے کہاکہ ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر واپس پاکستان ہی آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…