بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کرنے فیصلہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے باعث دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چار روز میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے 9 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے رات گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ہم قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے‘۔اس موقع پر بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی اور بلوچستان کے پولیس چیف محمد املیش خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرداخلہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف سرچ اپریشن کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے‘۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ شہر کے اہم مقامات پر فورسز کے مزید دستے تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جاسکے۔صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بچ نہیں سکے گا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اور ایف سی مزید اپریشن کرنے جارہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…