جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز ایون فیلڈ ہاؤس کی رہائش چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، کس کی شکایت پر گھر چھوڑنا پڑا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون فیلڈ ہاؤس کی رہائش چھوڑ دی ہے۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے باہر منتقل ہو گئے ہیں۔ میڈیا میں توجہ کا مرکزبننے کے بعد فلیٹس کے سامنے اکثر ناخوشگوار واقعات پیش آتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمسایوں کی جانب سے بھی برطانوی اداروں کو شکایات بھی موصول ہوتی تھیں۔لندن کے پوش علاقے’مے فیئر‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ارب پتی افراد کے گھر ہیں، یہاں واقع ایون فیلڈ فلیٹس نواز شریف کے بچوں کے نام ہیں، ملک کے سیاسی منظر نامے میں اس جائیداد کی گونج نوے کی دہائی سے سنی جارہی ہے لیکن نواز شریف اور ان کا خاندان اس کی مسلسل تردید کرتا رہا۔2016 میں پاناما لیکس کے ذریعے نواز شریف کے خاندان سمیت ہزاروں لوگوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات سامنے آئیں جس کے بعد معاملہ احتجاج کے بعد سپریم کورٹ میں گیا اور جولائی 2017 میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔پانامہ کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ا?ن کی صاحبزادی مریم نواز، بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون فیلڈ ہاؤس کی رہائش چھوڑ دی ہے۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے باہر منتقل ہو گئے ہیں۔ میڈیا میں توجہ کا مرکزبننے کے بعد فلیٹس کے سامنے اکثر ناخوشگوار واقعات پیش آتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمسایوں کی جانب سے بھی برطانوی اداروں کو شکایات بھی موصول ہوتی تھیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…