منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان نے بھی پیٹرول کے نرخوں میں بڑااضافہ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات ، قطر اور سلطنت عمان نے تیل کے نرخوں میں اضافہ کردیاجبکہ سعودی عرب، بحرین اور کویت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیاہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امارات میں پیٹرول کے نرخوں میں فی لیٹر 19فلس کا اضافہ ہوگا۔اعلی درجے کے پیٹرول کی قیمت مارچ کے دوران 2.04درہم تھی اپریل میں اس کی قیمت 2.23درہم کردی گئی۔ امارات میں پیٹرول کے نرخ مسلسل دوسرے ماہ بڑھائے گئے ۔قطر نے مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران اعلی اور عام پیٹرول نیز ڈیزل کے نرخوں میں 11فیصد سے زیادہ کا اضافہ کردیا۔

قطر میں اعلی درجے کا ایک لیٹر پیٹرول مارچ کے مقابلے میں 15.6فیصد مہنگا ہوگا۔ ایک لیٹر 1.85قطری ریال میں فروخت ہوگا جبکہ مار چ میں اسکی قیمت 1.60ریال تھی۔قطر میں ایک لیٹر عام پیٹرول کی قیمت 16.1فیصد بڑھا دی گئی۔ مارچ میں ایک لیٹر عام پیٹرول 1.55ریال تھی اب یہ 1.80ریال کردی گئی۔سلطنت عمان میں اعلی درجے کے ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ماہ اپریل کے دوران 214پیسہ کردی گئی۔ مارچ میں 209پیسہ میں ایک لیٹر عمدہ پیٹرول فروخت کیا جارہا تھا۔سلطنت عمان میں مارچ کے دوران ایک لیٹر ڈیزل 238پیسہ میں فروخت ہورہا تھا۔ اب اسکی قیمت 245پیسہ ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…