جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

مصر : یونیورسٹی استاد نے امام مسجد کو نماز جمعہ کے دوران قتل کر ڈالا

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کی جنوبی گورنری الجیزہ میں نماز جمعہ کے دوران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے امام مسجد کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر نمازیوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ الجیزہ گورنری کی الھرم کالونی کے علاقے التعاون میں کی مسجد الرحمی میں پیش آیا۔

نمازیوں نے پہلے ایک عجیب سی آواز سنی۔ اور اس کے ساتھ ہی امام مسجد کی چیخوں کی آواز سنائی دی۔ نمازی اس وقت نماز جمعہ کی دوسری رکعت ادا کر رہے تھے۔نمازیوں کی موجودگی میں ایک شخص نے امام مسجد کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا ۔ نمازیوں نے امام مسجد کو زمین پر پڑے دیکھا اور اس کا جسم خون میں لت پت تھا۔ نمازیوں نے فوری کارروائی کر کے قاتل کو پکڑلیا جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایاکہ35 سالہ امام مسجد محمد العدوی الھرم کالونی کی مسجد الرحمی میں خطبہ جمعہ کے بعد دوسری رکعت ادا کر رہے تھے۔ اس دوران ان پر ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے چاقو سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ لوگ نماز توڑ کر امام مسجد کو بچانے کے لیے دوڑے مگر ان کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر نمازیوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم نے امام مسجد کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو خلیفی اللہ اور امام مسجد کو ابلیس قرار دیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے امام مسجد کو کہا تھا کہ وہ خطبہ جمعہ کی جگہ صرف آیت الکرسی پڑھے مگر امام نے طویل خطبہ دیا۔ ایک دوسرے عینی شاہد نے بتایا کہ امام مسجد کو نکاح اور طلاق کے موضوع پر تقریر کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔قاتل کی شناخت احمد کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 41 سال ہے اور ایک یونیورسٹی کے ایگری کلچر کالج میں استاد رہا ہے مگر اسے لاحق نفسیاتی عوارض کی وجہ سے اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نمازیوں کی صفیں پھلانگ کر امام مسجد تک چاقو لے کر پہنچا اور اسے قتل کر دیا۔ امام مسجد کے جسم پر چاقو کے تین وار کیے گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…